امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ لگنے سے 6افرادہلاک جبکہ 15 سو سے زیادہ گھر تباہ ہوگئے۔ریاست کے شعبہ ہنگامی حالات کے ترجمان براڈ الیگزینڈر نےصحافیوں کو بتایا کہ ویلی اور بٹ کے علاقوں میں لگنے والی آگ سے کم از کم چھ افراد ہلاک ہوئے ،کروڑوں ڈالر کا نقصان ہوا اور 15 سو سے زیادہ گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ ہزاروں
افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔انھوں نے کہا کہ نقصانات کا حقیقی اندازہ لگانے میں تو اب طویل وقت لگے گا کیونکہ اس میں ملبہ کی صفائی، مکانات و دیگر عمارتوں کی تعمیر نو اور متاثرین کو معاوضوں اور امداد کی ادائیگی سمیت مختلف اخراجات شامل کرنے ہونگے۔انھوں نے کہا کہ دونوں مقامات پر جنگلات کو لگنے والی آگ سے مجموعی طور پر 26 سو سے زیادہ عمارتیں تباہ ہوئیں جن میں سے 15 سو سے زیادہ گھر تھے۔